ٰلاہور، انتظامیہ کی پرائس چیکنگ کے حوالے سے مارکیٹوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں

,مجموعی طور پر مارکیٹوں کی 3304انسپیکشنز کی گئیں، ناجائز منافع خوری پر 49 افراد کے خلاف اندراج مقدمات کا اندراج ، 48 افراد گرفتار

منگل 27 اکتوبر 2020 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن کی ہدایت پر لاہور سمیت پوری ڈویژن میں انتظامیہ نے پرائس چیکنگ کے حوالے سے مارکیٹوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔پرائس چیکنگ اور ناجائز منافع خوری کے خلاف ایک دن میں مجموعی طور پر مارکیٹوں کی 3304انسپیکشنز کی گئیں۔ ناجائز منافع خوری پر 49 افراد کے خلاف اندراج مقدمات کا اندراج کروا کر 48 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایڈیشنل کمشنر اشتمالیات لاہور ڈویژن شیخ آفتاب نے کہا کہ سہولت بازاروں سے ایک دن میں 10 اور 20 کلو کے آٹا کے 10827 بیگز بالترتیب 840 روپے اور 420 روپے میں سیل ہوئی۔ شیخ آفتاب نے کہا کہ لاہور کے 31 اور کل 54 سہولت بازاروں میں پھل و سبزیاں وافر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر آفس کی ٹیموں میں اے سی پروٹوکول جمیل احمد نت نے عام مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی، سٹاک اور قیمتوں کو چیک کیا ہے۔

اے سی جی مشتاق ٹوانہ نے پوری لاہور ڈویژن کے سہولت بازاروں میں اشیا کی دستیابی و فراہمی کو چیک کیا اور کہا ہے کہ چینی 85 روپے فی کلوگرام کے حساب سے سہولت بازاروں سے 12409 کلوگرام آج فروخت ہوئی ہے۔ہر سہولت بازار میں آٹا و چینی موجود ہے کوئی کمی نہیں ہے۔ کیونکہ کمشنر آفس ٹیمیں پرائس مجسٹریٹس کی رپورٹس کی مارکیٹوں میں جاکر جانچ پڑتال کر رہی ہیں۔ ٹیموں نے آٹا و چینی ستیابی کو خصوصی طور پر چیک کیا۔ چوبیس گھنٹوں میں سرکاری نرخوں کے 459 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ ناجائز منافع خوروں کو چوبیس گھنٹوں میں کل 4لاکھ 91 ہزار روپے جرمانے کئے گئے ہیںاور یہ کریک ڈاون جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں