لاہور، ڈاکٹر سے چار کروڑ بھتہ مانگنے اور دھمکیاں دینے والا بھتہ خور گرفتار، ملزم حوالات میں بند مقدمہ درج

منگل 27 اکتوبر 2020 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کی ہدایت پر شہری کو فون پر دھمکیاں دینے اور چار کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق حمزہ نامی ملزم نے شہری ڈاکٹر صہیب کو فون پر دھمکیاں دیں اور چار کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

جس پر شہری ڈاکٹر صہیب کی درخواست پر اچھرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش کیلئے ملزم کو انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا، اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہر میں بھتہ مافیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں