ًڈی ایس پی سیلم مختار کے اعزازمیں پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میںالوداعی تقریب کا انعقاد

منگل 27 اکتوبر 2020 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میںڈی ایس پی سیلم مختار کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا انعقادڈی ایس پی سیلم مختار کا تبادلہ ہونے پر کیا گیا۔ ڈی ایس پی جوڈیشل سرفراز خان ، ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس عمران نواز، آر آئی لائن بشیر سبحانی اور لائنز افسر محمد شاہد سمیت دیگرافسران نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس پی جمیل ظفر نے سیلم مختار کو اعزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستہ بھی پیش کیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے اس موقع پر کہا کہ سیلم مختار نے بطور ڈی ایس پی غازی کمپنی، ایم ٹی، گاردات اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے عہدوںپر بہترین فرائض سر انجام دئیے۔ انہوں نے کہا کہ محنتی، ایماندار اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ تقریب کے آخر میں ڈی ایس پی سیلم مختار نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر اور عملہ لائن کابھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں