سانحہ ماڈل ٹائون کے زخمی اور اسیرصوفی محمد طفیل ڈار انتقال کر گئے

قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کروائی مرحوم سانحہ ماڈل ٹائون کے ظلم کا انصاف مانگتے مانگتے جان کی بازی ہار گئی:خرم نواز گنڈاپور

منگل 27 اکتوبر 2020 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹائون کے زخمی اور اسیر، سابق صدر منہاج القرآن شیخوپورہ صوفی محمد طفیل ڈارکے انتقال پردلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز مرحوم کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے شرکت کی ۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے آڈیو لنک پر مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم منہاج القرآن کے ایک نظریاتی رہنما تھے اور سانحہ ماڈل ٹائون کے موقع پر درندہ صفت پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنے اور آخری سانس تک شہدائے ماڈل ٹائون کے انصاف کیلئے قانونی جدوجہد میں شریک رہے ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈنیشن انجینئر محمدرفیق نجم،نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہدمحمود،عارف چوہدری،عین الحق بغدادی ،چوہدری افضل وڑائچ،شکیل اعوان ،آصف سلہریا ایڈووکیٹ و دیگر مرکزی،صوبائی،ضلعی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،جی ایم ملک،نور اللہ صدیقی،بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول و دیگر رہنمائوں و کارکنان نے صوفی محمد طفیل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور انکی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ قاری اللہ بخش نقشبندی نے پڑھائی ۔تدفین ان کے آبائی علاقہ شیخوپورہ میں کی گئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں