لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام محفل جشن عید میلاد النبی ﷺ

منگل 27 اکتوبر 2020 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) لاہور پریس کلب میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں محفل میلا دالنبیﷺ انتہائی عقیدت و احترم کے ساتھ منعقد کی گئی۔ محفل میلاد النبی ﷺمیں صدر ارشد انصاری ، خزانچی زاہد شیروانی ، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ،حسنین چوہدری،محی الدین ، پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی،جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن ، علماء کرام و نعت خواں حضرات سمیت معزز ممبران نے شرکت کی اور نبی رحمت ﷺ سے والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔

محفل پاک میں حافظ شاہد فدا ، احمد کاشف علی ہجویر ی، حافظ محمد اکرام ، فراز ہاشمی ، عمیر ظہیر و دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت مآب ﷺمیں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاورکئے ۔محفل پاک میں نظامت کے فرائض محمد اسلم سعیدی نے سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

عالمی مبلغ اسلام علامہ حاجی یعفور رضا عطاری نے شان رسالت ﷺبیان کرتے ہوئے کہاکہ نبی محترم ،وجہ تخلیق کائنات جناب حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت سے دکھی انسانیت کو امن اور سکون نصیب ہواجو کفر کی طاقتوں اور ظلم کیخلاف عظیم انقلاب تھا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانو ں کے دلوں میںعثق رسول ﷺ تو کوٹ کوٹ کربھرا ہے لیکن تربیت کے فقدان کے باعث آج کا مسلمان بے بسی کاشکار ہے اور اگر نبی پاک ﷺکے اسوئہ حسنہ پر عمل کیا جائے تو مسلمان ایک مرتبہ پھراپناکھویا ہوامقام حاصل کرسکتاہے ۔ انھوںنے مزیدکہاکہ ناپاک خاکے شائع کرنے والوں نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے اس لیے مسلمان متحد ہو جائیں ۔

تقریب کے آخر میں صدر پریس کلب ارشد انصاری نے شرکاء محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسولﷺ کے بغیر ایمان کا دعویٰ فضول ہے اور عزت رسول پر ہماراتن من دھن سب کچھ قربان ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ایمان افروز تقریبات لاہور پریس کلب کی روایات میں شامل ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر صدرارشد انصاری نے بین الاقوامی خطیب علامہ حاجی یعفور رضا عطاری کو کلب کی جانب سے پھول پیش کئے اور شرکاء محفل کی تواضع کھاناسے کی گئی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں