لاہور، اقبال ٹائون ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ

منگل 27 اکتوبر 2020 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان کی ہدایت پراقبال ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن کیپٹن(ر)محمد اجمل کی قیادت میںاقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث72ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی06 ملزمان کے قبضہ سی02 لاکھ10ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گی۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی11پسٹلزاور درجنوں گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی17منشیات فروشوں کے قبضہ سی118 لٹر شراب سمیت بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران17 ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔

ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب10 اشتہاری وعدالتی مجرمان گرفتارکئے گئے۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر11ملزمان گرفتار کئے گئی *** 27-10-20/-- #h# کراچی،پولیس کی کاروائیاں ، 5ملزمان گرفتار ،مسرقہ موٹرسائیکلیں ،اسلحہ اور موبائل فون برآمد #h# ؒکراچی(آن لائن)اے وی ایل سی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار مسرقہ موٹرسائیکلیں ،اسلحہ اور موبائل فون برآمدکرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد ڈویڑن نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سہراب گوٹھ، سچل، سائیٹ سپر ہائی وے اورقائدآباد سے صرف ہنڈا125 چوری کرنے اور چھیننے والے سات رکنی گروہ کے 5ملزمان شیر دل عرف شیر ولد عاشق علی میرانی ،امتیاز ولد عبدالخالق سانگی ،رحیم بخش ولد دائم کان ،اربیلو عرف ذاکر ولد منظور علی اور محمد یونس عرف بادل ولد غوث بخش کو گرفتارکرکے 3 موٹر سائیکلیں،پستول اور ایک چھینا گیا موبائل فون برآمدکرلیا ہے۔

ملزمان نے ستمبر 2020میں طفیل خان جو کہ ماڈل کالونی ٹریفک سیکشن میں تعینات تھاسے اسکی 125موٹر سائیکل اور اسکا لائسنس پسٹل اورویووموبائل فون اسلحہ کے زور پر چھینا تھا-پسٹل اورموبائل فون ملزم شیر دل سے برآمد ہواہے۔ ملزمان نے پولیس کانسٹیبل وقار متعینہ تھانہ سچل سے بھی اسکی AFRموٹر سائیکل 125اسلحہ کے زور پر چھینی تھی جو کہ برآمد ہو چکی ہے۔

ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے صرف 125موٹر سائیکلیں چھینتے ہیں۔ملزمان اپنی سہولت کے لئے ایک رکشہ بھی ساتھ رکھتے ہیں جو کہ ملزم رحیم سے برآمد ہو چکا ہے۔ ملزمان زیادہ تر وارداتیں سہراب گوٹھ سچل، سائیٹ سپر ہائی وے۔ قائدآبادمیں وارداتیں کرتے ہیں۔کراچی میں حسین کے ای ایس سی والے اور سلیم اللہ کو بھٹائی آباد میں فروخت کر دیتے ہیں جو اسے بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔ پانچوں ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں