محکمہ ایکسائز عوام کا ڈیڑھ ارب کا نادہندہ ، شہریوں سے نمبر پلیٹس کی فیس کی وصولی کا عمل جاری

پچھلے 2 سال کے دوران محکمہ ایکسائز نے فیس وصولی کے باوجود 20 لاکھ کے قریب نمبر پلیٹس جاری نہیں کی گئیں

منگل 27 اکتوبر 2020 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن عوام کا ڈیڑھ ارب کا نادہندہ ہوگیا، کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود شہریوں سے نمبر پلیٹس کی فیس کی وصولی کا عمل جاری ہے ، پچھلے 2 سال کے دوران محکمہ ایکسائز نے فیس وصولی کے باوجود 20 لاکھ کے قریب نمبر پلیٹس جاری نہیںکیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود شہریوں سے نمبر پلیٹس کی فیس کی وصولی کا عمل جاری ہے۔

گاڑی کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی نمبر پلیٹس کی فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے بروقت فیس ادا کرنے کے باوجود نمبر پلیٹس کا اجرا ء نہیں کیا جارہا ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق ڈیڑھ لاکھ نمبر پلیٹس گاڑیوں جبکہ 18 لاکھ کے قریب موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس زیرالتوا ء ہیں۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی مد میں ساڑھے 18 کروڑ سے زائد کی فیسیں وصول کی گئیں۔

موٹرسائیکلوں کی فیس مد میں 1 ارب 32 کروڑ کے قریب فیس وصول کی گئی۔ پچھلے 2سال سے کنٹریکٹ جاری نہ ہونے سے دن بدن زیرالتوا ء پلیٹس کی تعداد بڑھتی جارہی ہے دوسری جانب حکومت نے این آر ٹی سی سے کنٹریکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ بیرون ملک بھجوائے گئے نمبر پلیٹس کے سیمپلز کی منظوری کے بعد اجرا ء شروع ہوگا۔ 18 لاکھ سے زائد پرانی نمبر پلیٹس جبکہ 2 لاکھ کے قریب یونیورسل نمبر پلیٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں