تحصیلدار کی 58 سیٹوں کے لیے 1 لاکھ 3 ہزار 467 ، نائب تحصیلدار کی 164 سیٹوں کے لیے 90 ہزار 436 درخواستیں جمع

منگل 27 اکتوبر 2020 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) صوبہ بھر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تحصیلدار کی 58 سیٹوں کے لیے 1 لاکھ 3 ہزار 467 جبکہ نائب تحصیلدار کی 164 سیٹوں کے لیے 90 ہزار 436 درخواستیں جمع ہوئیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کو تحصیلدار کی سیٹوں کی فیس کے عوض 10 کروڑ 34 لاکھ 67 ہزار جبکہ نائب تحصیلدار کے لیے 9 کروڑ 4 لاکھ 36 ہزار روپے جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

اپلائی کرنے والے امیدواروں کی زیادہ تعداد سے ویب سائٹ کا لنک بھی ڈائون ہو گیا تھا جبکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لنک اور سرور ڈائون ہونے کے باوجود بھی اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 26اکتوبر میں اضافہ نہیں کیا گیاجس سے ہزاروں کی تعداد میں چالان فیس جمع کروانے والوں کے پیسے ضائع ہو گئے۔چالان فیس جمع کروانے والے امیدواروں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور سیکرٹری کو ای میلز اور انفارمیشن سیل کو تاریخ بڑھانے کے حوالے سے اپیل کی جبکہ سینکڑوں امیدواروں نے بذریعہ ای میل 26 اکتوبر کو ویب سائٹ کا لنک ڈائون ہونے کی وجہ سے اپلائی نہ ہونے کی شکایات درج کروائیں اور مطالبہ کیا کہ تاریخ بڑھائی جائے ورنہ ان کے چالان فیس کے عوض جمع کروائے پیسے ضائع ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں