چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کے ساتھ ملتان اور قائد آباد بار ایسوسی ایشنز کے وفود کی ملاقاتیں

جلد اور معیاری انصاف کو یقینی بنانے سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کے ساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان اور تحصیل بار ایسوسی ایشن قائد آباد کے وفود نے ملاقاتیں کی۔ فاضل چیف جسٹس سے ملاقات کرنے والوں میں بار ایسوسی ایشنز کے صدور، سیکرٹری جنرلز اور دیگر عہدیداروں سمیت سینیئر بار ممبران بھی شامل تھی. جبکہ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وکلاء وفود نے چیف جسٹس محمد قاسم خان کو وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بارز کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنے کی درخواست کی۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ جلد انصاف کی فراہمی میں بارز کا مرکزی کردار ہے، بارز کے تمام مسائل حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء اور بار کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ وکلاء رہنماؤں نے بار اور بنچ کے مابین روابط کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ بھی کیا اور جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی بھرپور تائید کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں