لاہور، قبضے کے مقدمات میں عرصہ دراز سے مفرور 42 اشتہاری ملزمان گرفتار

نقص امن کا باعث بننے والے بدمعاشوں کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہی: سی سی پی او لاہور

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) عمرشیخ فارمولا لاگو ہونے سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں واضح بہتری دیکھنے میں آرہی ہے، سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ شہر میں گینگ وار، قبضہ گروپوں اور بھتہ خوروں کی کوئی گنجائش نہیں، لاہور پولیس جوئے کے اڈوں اور منشیات فروشوں، قمار بازوں اور نقص امن کا باعث بننے والے بدمعاشوں کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہے۔

لاہور پولیس نے قبضے کے مقدمات میں عرصہ دراز سے مفرور 42 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیا ہے، ماہ اکتوبر کے پندرہ یوم میں سنگین وارداتوں میں ملوث 47 گینگز کے 115 ممبران گرفتار کرکے 82 لاکھ 24 ہزار کی ریکوری کروائی گئی ہیں۔ملزمان سے 15 کار، 97 موٹرسائیکل اور 07 دیگر وہیکلز برآمد کروائی گئیں جبکہ سنگین جرائم میں ملوث 232 اشتہاری ملزمان اور عرصہ دراز سے مفرور 71 عدالتی مفرور ملزمان اور 66 عادی مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ماہ اکتوبر کے پہلے پندرہ روز میں قتل کے 05 مقدمات کو ٹریس کئے گئے جبکہ راہزنی اور ڈکیتی کے 11 ملزمان کو کٹہرے میں لایا گیا۔ اسی طرح ہوائی فائزنگ اور اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے خوف کی علامت بننے والوں کیخلاف 18 مقدمات درج کئے گئے۔ قمار بازی کی خلاف ورزی پر 36 مقدمات درج کرتے ہوئے 100 سو زائد ملزمان کو پکڑا گیا۔سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشوں اور پتنگ سازوں کیخلاف زیروٹولرنس پالیسی جاری ہے۔ اس ضمن میں پندرہ یوم میں پتنگ سازی اور پتنگ فروشی پر 12 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ان کامزیدکہنا تھا کہ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جارہا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں