پنجاب حکومت نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کو معروف سماجی کارکن عبداستار ایدھی کے نام سے منسوب کردیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پنجاب حکومت نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کو معروف سماجی کارکن عبداستار ایدھی کے نام سے منسوب کردیا ۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس پر عبدالستار ایدھی کے نام کے بورڈز آویزاں کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈر پاس کے بورڈ پر عبدالستار ایدھی کا نام اور تصویر لگا دی گئی ہے ۔ معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے نام کی تجویز وزیراعلی سیکرٹریٹ نے دی تھی ۔دوسری جانب منصوبے کی فنشنگ کا کام تاحال سست روی کا شکار ہے۔ انڈر پاس کی بیرل کی دیواروں کا ڈیزائن بھی فائنل نہ ہوسکا ۔ انڈر پاس کی بیرل کی کارپٹنگ کی پہلی لئیر بھی مکمل نہ ہوئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں