جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام شوکت خانم پنک پولو کپ 2020 ئ کے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام شوکت خانم پنک پولو کپ 2020 ئ کے دوسرے روز دو میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ٹیم باڑیز نے پلاٹینم ہومز /گارڈ گروپ کو 9.5-3 سے جبکہ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو ٹیم نے ماسٹر پینٹس کو 12-6.5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پارک پولو گرائونڈ کیولری میں کھیلے گئے میچز کو دیکھنے کیلئے پولو کے کھلاڑیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔

کرونا ایس او پیز کے تحت ہونے والے میچزکو دیکھنے کیلئے کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری جے پی اینڈ سی سی میجر (ر) بابر محبوب اور دیگر بھی موجود تھے۔پہلے میچ میں پلاٹینم ہومز /گارڈ گروپ نے ٹیم باڑیز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر ٹیم باڑیز نے یہ میچ 9.5-3 سے جیتا۔

(جاری ہے)

ٹیم باڑیز کی طرف سے بلال حئی نے چار، ارجنٹائن سے آئے ہوئے ارنسٹو رولو ٹروٹز نے تین اور آغا موسی نے دو گول سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

پلاٹینم ہومز /گارڈ گروپ کی طرف سے تیمور علی ملک نے دو جبکہ ایرانی کھلاڑی عامر رضا بہبودی نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ٹیم ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو نے ماسٹر پینٹس کو 12-6.5 سے ہرا دیا۔ پہلے چکر میں ہی ٹیم ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کو نقصان اٹھانا پڑا جب انگلش کھلاڑی ٹام بروڈی بال لگنے سے زخمی ہوگئے ان کی جگہ عامر رضا بہبودی نے میچ مکمل کیا۔

ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کی طرف سے میاں عباس مختار اور عامر رضا بہبودی نے چار چار، ٹام بروڈی نے دو جبکہ احمد علی ٹوانہ اور میر حذیفہ احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس کی ٹیم جن کو اڑھائی گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا میچ نہ جیت سکی دیگر گول سکورر میں عدنان جلیل اعظم نے دو، المان جلیل اعظم اور فاروق امین صوفی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں