ّ سہولت ریلیف بازار پنجاب حکومت کی عوام دوستی منہ بولتا ثبوت ہے، ڈاکٹر نوشین حامد معراج

عوامی مشکلات جتنا احساس پی ٹی آئی حکومت کو ہے اس سے بیشتر کسی حکومت نے نہیں کیا،رکن قومی اسمبلی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا کہ سہولت ریلیف بازار پنجاب حکومت کی عوام دوستی منہ بولتا ثبوت ہے ، سہولت بازاروں سے روزانہ لاکھوں عوام مستفید ہو رہے ہیں، سہولت بازاروں سے ناجائز منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ہو گی، عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے سہولت بازاروں کا قیام احسن اقدام ہے ،عوامی مشکلات جتنا احساس پی ٹی آئی کی حکومت کو ہے اس سے بیشتر کسی حکومت نے نہیں کیا، اب وقت بدل چکا ہے ، اسی لئے پی ڈی ایم کی قیادت کو اپنی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی مذمت کرتے ہیں، ایسے واقعات اسلام کے خلاف گہری سازش ہے، حکومت پاکستان گستاخانہ خاکوںکی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر بھرپور آواز اٹھائے گی، ہم اپنے نبی کی ناموس کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کرنا جانتے ہیں، پوری امت مسلمہ کے حکمران مکمل اتحاد و یکجہتی اور قوت کے ساتھ ملکراس دہشت گردی کا جواب دیں، اقوام متحدہ ، او آئی سی سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز اس حساس ترین مسئلے پر اپنا کردار ادا کریں، فرانس کے صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے دل مجروع کئے عالمی اداروں کا یہ دوہرا معیار کسی صورت قابل قبول نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں