عمران خان نے کشمیری عوام کا مقدمہ عالمی سطح پر بھرپور انداز میں لڑا، جلد کشمیر سے ظلم و جبر کا دور ختم ہونے والا ہے ،غلام محی الدین دیوان

ٓکشمیریوں کوحق ارادیت ملنے تک پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا،صدر تحریک انصاف شمالی لاہور

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کا مقدمہ عالمی سطح پر بھرپور انداز میں لڑا، جلد کشمیر سے ظلم و جبر کا دور ختم ہونے والا ہے ، کشمیریوں کوحق ارادیت ملنے تک پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا، آزادی کشمیریوں کامقدر بن چکی ہے ، بھارتی مظالم کشمیریوں کا راستہ نہیں روک سکتے، کشمیریوں کا جذبہ حریت دبانے کا ہر بھارتی ہتھکنڈا ناکام ہو چکا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ، سوا سال سے بدترین لاک ڈائون اور محاصرے کا کشمیری عوام کو سامنا ہے ،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپناکردار ادا کرے ، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتی، جلد حکومت مہنگائی پر قابو پالے گی ، پی ڈی ایم قیادت ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے ، ملک میں شرپسند ٹولے کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لارہی ہے ،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا وعد ہ پورا کریںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں