لاہور،باغبانپورہ پولیس نے بد نام زمانہ بھتہ خور کاشف بٹ کو گرفتار کرلیا

جمعرات اکتوبر 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) باغبانپورہ پولیس نے بد نام زمانہ بھتہ خور کاشف بٹ کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کاشف بٹ نے ناجائز اسلحہ کے زور پر اعظم نامی شہری سے 5 لاکھ نقد اور 55 لاکھ روپے کے 2 چیک لیے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس متاثرہ شہری کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔ملزم کاشف بٹ قتل بھتہ خوری سمیت ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments