حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘ راجہ یاسر ہمایوں

عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن

جمعرات اکتوبر 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔تعلیمی بورڈ مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔میرٹ کی خلاف ورزی ہرگز قابلِ قبول نہیں۔

ڈائرکٹر کالجز اور تعلیمی بورڈز اور اداروں کے سربراہان کا تقرر سو فیصد میرٹ پر کیا ہے۔تعلیمی اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے نئی روایت قائم کی ہے۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے ان خیالات کا اظہار فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے اچانک دوررہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین‘ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ اور کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے اپنے دورہ کے دوران ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے ون ونڈو سیکشن کا دورہ کیا اور وہاں عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے انہیں بتایا کہ ون ونڈو میں انتہائی مستعد اورمحنتی عملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ دوردراز علاقوں سے اپنے کام کے سلسلہ میں بورڈ آنے والوں عوام کو اپنے مسائل کے حل کے سلسلہ میں کوئی دقت یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کو اس موقع پر بتایا گیا کہ ون ونڈو سیکشن میں اسناد‘ این او سی‘مائیگریشن سرٹیفکیٹ اور بیرون ممالک کی ویری فکیشنز، رزلٹ کارڈ و ڈگری کا اجراء وغیرہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔اس سے پہلے ان کاموں کے لیے عوام کو کئی دن انتظار کرنا پڑتا تھا۔مگر حکومت کی جانب سے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے اب یہی کام فارم جمع کروانے کے چند منٹوں بعد ہی حل ہو جاتے ہیں۔

چیئرپرسن نے بتایا کہ بورڈ میں بہت سی خدمات ان لائن فراہم کر دی ہیں جس سے عوام کو اب بورڈ آفس آنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ ان کو مطلوبہ معلومات ان لائن فراہم کر دی جاتی ہیں۔ صوبائی وزیر ہایئر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت نے دو سال کے مختصر عرصے میں 9 نئی یونیورسٹیاں قائم کئیں اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کا تقرر سو فیصد میرٹ پر کیا۔انھوں نے کہا کی بورڈ اپنے معاملات میں شفافیت اور میرٹ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے۔اور خدمت خلق کے جذبے سے عوام کو سہولت فراہم کرے۔صوبائی وزیر نے اس موقع پرایجوکیشن بورڈ کے دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments