s12ربیع الاوّل کی آمد، لاہورپولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی زیر صدارت سکیورٹی انتظامات بارے جائزہ اجلاس ملکی صورتحال اورکورونا خدشات کے پیش نظر اس بارہ ربیع الاوّل پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی: اشفاق خان

جمعرات اکتوبر 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاوّل کے موقع پر تمام مرکزی جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔شہر کی تمام حساس مساجد، امام بارگاہوں اور پبلک مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی جائے۔بارہ ربیع الاوّل کے تمام پروگرامز پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشتبہ افراد وگاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کر دی جائے ۔

ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزاپنے علاقوں میں منعقدہ تقریبات کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہیں۔سپروائزی افسران تمام پروگراموں پر تعینات نفری کو ڈیوٹی بارے خود بریف کریں۔کورونا وباء کے پیش نظر پولیس افسران و جوان ماسک پہنیں،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

(جاری ہے)

پولیس افسران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہریوں کے ساتھ اپنے اور جوانوں کے تحفظ کا بھی خیال رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے آج اپنے دفتر میں 12 ربیع الاوّل کے سکیورٹی انتظامات بارے پولیس افسران کے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر،ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت، تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پی سکیورٹی ہیڈ کوارٹرزسہیل رضا کاظمی سمیت متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ گیارہ ربیع الاوّل کے موقع پر شہر میں127 اجتماعات،ریلیاں اور محافل منعقد ہوئیں جنہیں لاہور پولیس کی طرف سے بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ۔ملکی صورتحال اورکورونا خدشات کے پیش نظر اس بارہ ربیع الاوّل پر سکیورٹی زیادہ سخت ہو گی۔اشفاق خان نے کہا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق06ایس پیز ، 35ڈی ایس پیز ،83ایس ایچ اوز، 375اًپر سب آرڈینیٹس اور03ہزار سے زائد پولیس جوان پروگرامز اور شرکاء کی سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔

شہر بھر میں 227جلوسوں ،311 اجتماعات، ریلیاںاور محافل منعقد ہونگی۔منعقدہ میلاد و محافل کو کیٹیگری اے اوربی میں تقسیم کیا گیا ہے۔کیٹیگری اے میں 55اوربی کیٹیگری میں 172جلوس ، 07 محافل میلادکیٹیگری اے اور190محافل کیٹیگری بی جبکہ کیٹیگری اے میں08 اورکیٹیگری بی میں 06 اجتماعات کو شامل کیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس افسران و جوان شرکاء پروگرامز کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات عمل میں لائیں۔

اشفاق خان نے کہا کہ شہریوں میں احساس تحفظ کے لئے فلیگ مارچ، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھیں۔ 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ،پی آر یو ٹیمیں مساجد،امام بارگاہوں،اہم مقامات اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھا دیں۔کورونا وباء کے تناظر میں میلاد،محافل،جلوس و اجتماعات کے شرکاء ماسک پہنیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments