وزیراعلیٰ کی ہدایات پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں: محمودالرشید
سہولت بازاروں کے ذریعے عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا جارہاہے اپوزیشن پاکستان کے دشمنوں کی زبان بول رہی ہے ،جو قابل مذمت رویہ ہے
جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:13
(جاری ہے)
صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ آٹے کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے عوام کو بہترین معیار کا آٹا فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پرائس میجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فلور ملز کو چیک کریں اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈیوں کے وزٹ کریں اور پھل وسبزیوں کی نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کریں اور چینی اور آٹاکی قیمتوں اور معیار پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے مربوط مانیٹرنگ کا میکینزم وضع کیا جائے تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جاسکے۔صوبائی وزیر نے دورہ کے دوران اشیاء کے معیار‘ پرائس لسٹ اور اشیائے خورونوش کی دستیابی کا جائزہ لیا اور انتطامیہ کو ہدایت کی کہ اشیا کی کوالٹی اور قیمتوں پر ہرگز سمجھوتہ نہ کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ دریں اثناء وزیر ہاؤسنگ نے ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور جیل کے ہسپتال‘ کچن‘ خواتین کی مختلف بیرکو ں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل میں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں کئے جانے والے خصوصی انتظامات کو سراہا۔ جیل کے دورہ کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن گندا کھیل کھیل رہی ہے۔ پاکستان کے دشمنوں کی زبان بول رہی ہے اورریاستی اداروں کی تضحیک کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی جو قابل مذمت رویہ ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کبھی بھی پی ٹی وی حملہ کیس میں ملوث نہیں رہے اس وقت بھی ہم نے کہا تھا کہ عمران خان کی طرف سے کبھی بھی ان چیزوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔ اپوزیشن کو عدالتی فیصلے ماننے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان واحد سیاستدان ہیں کہ جنہیں سپریم کورٹ نے امین قرار دیاہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو