جناح ہسپتال کے باہرپیدل سڑک پار کرنے والوں کے لئے پل کی تعمیر مکمل

وزیرہائوسنگ میاں محمودالرشید اور وزیرتعلیم مراد راس نے افتتاح کیا

پیر 23 نومبر 2020 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جناح ہسپتال کے باہر پیدل سڑک پار کرنے والوں کے لئے پل کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔ صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید اور وزیر تعلیم مراد راس نے پل کا افتتاح کیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی،ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ اور چیف انجینئر عبد الرزاق چوہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

پل کی تعمیر پر دو کروڑ 34 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔پل کی لمبائی 95 فٹ ،چوڑائی 8 فٹ اورسیڑھیوں کی لمبائی 60 فٹ ہے۔ وزیرہائوسنگ میاں محمود الرشید نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پُل سے شہریوں کو بحفاظت سڑک پار کرنے میں مدد ملے گی۔پُل کی تعمیر سے ٹریفک کی بلاتعطل روانی ممکن ہو گی اور مریضوں اور لواحقین کی ہسپتال آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں