محکمہ سکولزنے کورونا کے باعث چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،موسم سرما کی تعطلات کا الگ نوٹیفکیشن جاری ہوگا

ووکیشنل اداروں کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے، ٹیوشن سنٹرز،اکیڈمیز اورمدارس 26دسمبر تک مکمل بند رہیں گے

منگل 24 نومبر 2020 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) محکمہ سکولزایجوکیشن نے کورونا کے باعث چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،ووکیشنل اداروں کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے، ٹیوشن سنٹرز،اکیڈمیز اورمدارس 26دسمبر تک مکمل بند رہیں گے۔چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کا اطلاق جمعرات سے ہوگا۔موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے الگ سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

موسم سرما کی تعطیلات 25 جنوری تک دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

چھٹیوں میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات محکمہ کی جانب سے اساتذہ کو الگ سے جاری کی جائیں گی۔دوسری جانب محکمہ خصوصی تعلیم نے بھی 24 دسمبر تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشنجاری کردیا۔نوٹیفکیشن ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پرویز اقبال بٹ نے جاری کیا۔خصوصی تعلیمی اداروں میں نان ٹیچنگ سٹاف چوکیدار، سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی پر حاضر رہیں گے۔ٹیچنگ سٹاف ہفتے میں دو روز آئے گا،پچاس فیصد پیر کے روز اور پچاس فیصد جمعرات کے روز آئیں گے ۔ٹریننگ کالجز میں اساتذہ کی آن لائن تربیت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں