اپوزیشن کاحکومت کے ہر کام میںکیڑے نکالنااور میں نہ مانوں کی رٹ مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش ہے‘جمشید اقبال چیمہ

وزیر اعظم عمران خان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پر عزم ،بروقت اور درست سمت میں فیصلے کر رہے ہیں‘سیکرٹری جنرل انصاف ویلفیئر ونگ

بدھ 25 نومبر 2020 12:09

اپوزیشن کاحکومت کے ہر کام میںکیڑے نکالنااور میں نہ مانوں کی رٹ مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش ہے‘جمشید اقبال چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مشکل حالات کے باوجود چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں اور بروقت اور درست سمت میں فیصلے کر رہے ہیں ، اپوزیشن کا حکومت کے ہر اقدام میں کیڑے نکالنا اور میں نہ مانوں کی رٹ مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے طاقتور معیشتوں کی بنیادیں ہل کر رہ گئی ہیں ، وزیر اعظم عمران خان نے مشکل حالات میںبروقت غیر معمولی فیصلے کئے اورآنے والے وقت کو بھی پیش نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کسی بھی موقع پر مثبت تجاویز نہیں دیں بلکہ ان کی توجہ اپنی سیاست چمکانے پر توجہ مرکوز ہے ۔سب کو خدا کی ذات سے دعا کرنی چاہیے کہ ہمیں مشکلات حالات سے چھٹکارا ملے تاکہ ہمارے معمولات زندگی بحال ہو سکیں ، اپوزیشن رہنمائوں سے اپیل ہے کہ کچھ وقت کیلئے سیاست سے بالا تر ہو کر ملک و قوم کیلئے سوچیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں