کورونا خا تمہ کیلئے حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے ‘تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق

موسم سرما کی وجہ سے کوروناکے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے شہری احتیاطی تدابیرپر عمل پیرا رہیں

بدھ 25 نومبر 2020 12:09

کورونا خا تمہ کیلئے حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے ‘تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ کورونا خا تمہ کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، موسم سرما کی وجہ سے کوروناکے مریضوں میںاضافہ ہورہا ہے شہری احتیاطی تدابیرپر عمل پیرا ر ہیں،اپوزیشن جماعتیں عوام کو کوروناسے محفوظ رکھنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تدارک کیلئے اقدا مات اٹھائے جا رہے ہیں،کورونا وائرس کی دوسری لہر بھی اتنی ہی خطرناک ہے جتنی کہ پہلی تھی جسطرح پہلی لہر کے دوران عوام اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعاون کا مظاہرہ کیا اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وائرس کے نقصانات کو کم سے کم سطح تک محدود رکھنے میں کامیاب ہو ئے اسی احتیاط اور تعاون کی اب بھی ضرورت ہے۔

انہو ں نے کہاکہ جہاں ایک طرف انتظامیہ اور محکمہ صحت سمیت فرنٹ لائن ورکرز اپنے فرائض کی بجا آوری میں مصروف عمل ہیں وہیں لوگوں کو بھی ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے تاکہ ملکر کورونا وائرس کی اس دوسری لہر کو بھی شکست دینے میں کامیاب ہو سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں