خوف اور دہشت کی علامت سمجھا جانے والا بدمعاش ملک شاہد عرف ملک بودا کو گرفتار، مقدمہ درج

شریف شہری بدمعاش کے ڈر سے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ تک درج نہیں کرواتے تھے‘ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن انوش مسعود مدد فراہم کرنے والا انسپکٹر امجد علی معطل، کلوز ہیڈ کوارٹر،شہر میں کوئی قبضہ گروپ، بھتہ خور اور بدمعاش سراٹھانے نہ پائے، سی سی پی او محمد عمر شیخ

بدھ نومبر 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) باٹا پور پولیس کی کارروائی خوف اور دہشت کی علامت سمجھا جانے والا بدمعاش ملک شاہد عرف ملک بودا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی خصوصیہدایات پر سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ ملزم قتل، اقدام قتل، قبضہ، فراڈ، ناجائز اسلحہ سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

ملزم ملک بودا کیخلاف تھانہ ہڈیارہ، مزنگ اور باٹاپور میں متعدد مقدمات درج تھے اور ملزم بھتے کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شریف شہری بدمعاش کے ڈر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ تک درج نہیں کرواتے تھے۔بدمعاش اور قبضہ گروپ کی پشت پناہی اور مدد فراہم کرنے والا امجد علی انسپکٹر کوبھی معطل کرکے کلوز لائن کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سربراہ لاہور پولیس کا کہناتھا کہ شہر میں کوئی قبضہ گروپ، بھتہ خور اور بدمعاش سر اٹھانے نہ پائے۔سماج دشمن عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔امن و امان اور جان و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔سی سی پی او نے بد نام زمانہ بدمعاش اور قبضہ گروپ کی گرفتاری پر ایس پی کینٹ آپریشنز و انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او باٹا پور کو شاباش بھی دی ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments