پبلک سروس کمیشن کا21 اور 22 نومبر کے ملتوی ہونے والے امتحانات 5 اور 6 دسمبر کو لینے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی جانب سے پروفیشنل امتحانات ملتوی کرنے کے تاحال کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے‘سیکرٹری پی ایس سی

بدھ 25 نومبر 2020 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پبلک سروس کمیشن نے 21 اور 22 نومبر کے ملتوی ہونے والے امتحانات 5 اور 6 دسمبر کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں ہسٹری، باٹنی، عربی سمیت دیگر اسامیوں پر لیکچرار کے امتحانات لئے جائیں گے۔مختلف اسامیوں پر صوبہ بھر میں 80 ہزار سے زائد میل اور فی میل امیدواروں ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور، سرگودھا اور ملتان امتحانی مراکز میں کرونا کیسز کی نشاندھی کے باعث 21 اور 22 کو امتحانات موخر کئے گئے تھے۔سیکرٹری پبلک سروس کمیشن محمد نواز خالد عربی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پروفیشنل امتحانات ملتوی کرنے کے تاحال کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔حکومت کی جانب سے امتحانی شیڈول میں تبدیلی کا حکم ملنے کے بعد امتحان موخر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں