وزیر اعظم کی پنجاب بھر کی تمام آبادی کو صحت کارڈ کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی خصوصی تاکید

وزیر اعظم کو صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور وزارت صحت کے اعلی حکام کی پنجاب بھر میں ہیلتھ انشورنس پر بریفنگ

بدھ 25 نومبر 2020 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب بھر کی تمام آبادی کو صحت کارڈ کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی خصوصی تاید اوراس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور وزارت صحت کے اعلی حکام کی پنجاب بھر میں ہیلتھ انشورنس پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد ، مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر ، وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلی عہدے داروں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے پنجاب بھر کی تمام آبادی کو صحت کارڈ کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی خصوصی تاکید کی اوراس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ۔صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے صحت میڈیسن کارڈ اور ماں بچہ کارڈ کے اجرا، ترسیل و تقسیم پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں