پنجاب بار کونسل کاضابطہ دیوانی میں ترمیم کے معاملے پر (کل )صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں مکمل ہڑتال کااعلان

بدھ نومبر 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پنجاب بار کونسل نے ضابطہ دیوانی میں ترمیم کے معاملے پر کل (جمعرات)صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی کال دیدی ۔وائس پنجاب بار کونسل محمد اکرم خاکسار اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی جمیل اصغرنے ہڑتال کی کال دی۔

(جاری ہے)

پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں کی جانب سے جانب سے کہا گیا ہے کہ وکلا سول عدالتوں میں ترمیمی ضابطہ دیوانی کے اطلاق کے خلاف ہیں اور اس کے اطلاق کے خلاف صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں پیش نہیں ہوں گے۔بار اعہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ترمیمی ضابطہ دیوانی کا سول عدالتوں میں اطلاق کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments