اتحادی جماعتو ں کو کپتان حکومت پرمکمل اعتماد ہے ‘ تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق

(ق) لیگ کے سا تھ وزیراعظم عمران خان کے بہتر ین تعلقا ت ہیں جسے کو ئی سا ز شی ختم نہیں کرا سکتا

جمعرات نومبر 12:27

اتحادی جماعتو ں کو کپتان حکومت پرمکمل اعتماد ہے ‘ تر جمان پنجاب حکومت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) تر جمان پنجاب حکومت، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتو ں کو کپتان حکومت پرمکمل اعتماد ہے،(ق) لیگ کے سا تھ وزیراعظم عمران خان کے بہتر ین تعلقا ت ہیں جسے کو ئی سا ز شی ختم نہیں کرا سکتا، اتحادی جماعتو ں کے تحفظا ت اور جا ئز مطا لبا ت کو کسی صور ت نظر انداز نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت کے سر براہ چوہدری شجاعت حسین سے ملا قا ت کر کے و اضح کردیا کہ پی ٹی آئی حکومت ہر میدان میں اتحادی جماعتو ں کو سا تھ لے کر چلنے کی قا ئل ہے اورکسی صور ت اتحادی جماعتو ں کو نظر انداز نہیں کیا جا رہا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ چوہدری شجاعت حسین ‘ چوہدری پرو یز الٰہی اور ان کے خاندان نے ملکی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیشہ اہم کردارادا کیا تحریک انصا ف حکومت بھی ان کے تجر با ت سے فا ئدہ اٹھا کر ان کی رائے کومقد م رکھتے ہوئے ملکی تر قی اورخو شحا لی کیلئے کردارادا کررہی ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments