فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے 3ملزمان گرفتار

جدید اسلحہ 03 آٹومیٹک رائفلز،12 میگزینز اور سینکڑوں گولیاں برآمد ، مقدمہ درج ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں، ایس پی انویسٹی گیشن اقبالٹائون عبدالوہاب

جمعرات 26 نومبر 2020 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) نواں کوٹ پولیس کی کارروائی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے اسد ناگرہ، ضرار ناگرہ اور شیراز ناگرہ نامی03 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان علاقے میں خوف و حراس اور دہشت پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ کر رہے تھے ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوھاب کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ان سے جدید اسلحہ 03 آٹومیٹک رائفلز۔12 میگزینز اور سینکڑوں گولیاں گولیاں برآمد کر لی گئیں ہیں۔ سربراہ لاہورپولیس محمد عمر شیخ نے ملزمان کی گرفتار پر ایس پی اقبالٹاون عبدالوہاب ، ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ اور ایس ایچ او کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔نقص امن اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں