محلے داروںنے لیگی رکن اسمبلی سمیرا کومل کے بھتیجے سے تلخ کلامی کے بعد ہوائی فائرنگ کر دی

کسی نے رکن اسمبلی پرگولی نہیں چلائی، بھتیجوں سے تلخ کلامی پر مخالف نے ہوائی فائرکئے، گرفتار کر لیا ہے‘ ایس پی سول لائنز

جمعرات نومبر 20:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) تھانہ مزنگ کے علاقے وارث روڈ سٹاپ کے قریب محلے داروںنے مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل کے بھتیجے سے تلخ کلامی کے بعد ہوائی فائرنگ کر دی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

ایس پی سول لائنز صفدر رضا کاظمی کے مطابق رکن اسمبلی سمیرا کومل کے اوپر کسی نے گولی نہیں چلائی، رکن اسمبلی کے بھتیجے علی اور ارشد کا محلے داروں سے جھگڑا ہو ا،بحث تکرار میں سمیرا بی بی بھی باہر کھڑی تھیں،،بحث و تکرار میں مخالف عامر نے 4 ہوائی فائر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے عامر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے ،محلے داروں کے لڑائی کسی طرح کا سیاسی معاملہ نہیں ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments