انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جماعةلدعوة کے رہنمائوں کیخلاف مختلف مقدمات میں گواہوں کے بیانات اور جرح کا عمل مکمل کر لیا

جمعرات نومبر 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جماعةلدعوة کے رہنمائوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے درج چھ مختلف مقدمات میں گواہوں کے بیانات اور جرح کا عمل مکمل کر لیا۔

(جاری ہے)

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو انتہائی سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیااور سی ٹی ڈی کی طرف سے مختلف شہروں میں درج دس مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں زیر سماعت جن مقدمات میں شہادتوں کا عمل مکمل کیا گیا ان میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ۔ جماعةالدعوة کے رہنمائوں کی طرف سے سینئر وکیل نصیر الدین نئیر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور گواہوں کے بیانات پر جرح کی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 30نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments