اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال اراضی واگزار کرالی

جمعرات 26 نومبر 2020 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال اراضی واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرقبضہ مافیااور کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ، اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال اراضی واگزار کرالی۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق ڈی جی خان میں رکھ کوٹلہ سی494کنال اراضی واگزارکرائی، واگزار اراضی کی مالیت 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈی جی خان کے علاقے کوٹ چٹہ سی1000کنال زرعی اراضی واگزار کرائی گئی ، واگزار اراضی کی مالیت2کروڑ31لاکھ روپے سے زائدہے، راجن پور ،رکھ پتی کھرد میراں سے بھی 200کنال اراضی واگزارکرائی ۔سرگودھا سے 60 کروڑ کی کمرشل سرکاری اراضی اپنے نام کرانے والے اشتہاری کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم عبدالشکور خان سے محکمہ ہائوسنگ کی 16 کنال 18 مرلہ اراضی واپس لے لی گئی۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق ملزم عبدالشکور پر پہلے ہی پرچہ درج تھا جبکہ محکمہ آبپاشی کے بیلدار محمد حسین کو چھاپہ مار کرگرفتار کرلیا، ملزم محمد حسین کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں