عمران خان نے ملک سے لوٹ مار دور ختم کردیا ہے ۔ڈاکٹر نوشین حامد

جمعرات 26 نومبر 2020 22:55

لاہور۔26نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26نومبر2020ء) :تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و مرکزی صدر وومن ونگ ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاکہ پی ڈ ی ایم جماعتیں عوام کی نہیں اپنی چوری بچانے کی جنگ لڑرہی ہے،ملکی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے کے لئے پی ڈی ایم کی جماعتیں سازشیں کرنے میں مصروف ہیں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، کورونا وبا ءباوجود ملکی معیشت میں بہتری آنا اللہ کا بڑا کرم ہواہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک سے لوٹ مار دور ختم کردیا ہے جس سے پی ڈی ایم کی قیادت کو سخت تکلیف پہنچی ہے، پی ٹی آئی نے چور جماعتوں کی پارٹنرشپ کو توڑکر اور سٹیٹس کو کی طاقتوں کو شکست دے کر اقتدار میں آئی ہے، اقتدار میں آنے کے لئے سب چور دروازہ ہمیشہ کے لئے بند ہو چکے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں