پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، 79 ہزار لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہورکے داخلی راستوں پر ناکہ بندی، 4لاکھ17ہزار40 لٹر دودھ کی چیکنگ ٹھوکر پر37، سندر 49، سگیاں پل 40، گجومتہ 36، بابوصابو21، اڈاپلاٹ21 اور دیگر راستوں پر 68 گاڑیوں کی چیکنگ لاہور میں داخل ہونے والی ہردودھ بردار گاڑی موبائل لیبز سے ٹیسٹ ہوکر ہی شہرمیں دودھ لا سکتی ہے‘رفاقت علی نسوآنہ

جمعہ 27 نومبر 2020 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی سربراہی میں لاہورکے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران 4لاکھ17ہزار40 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔کل 272 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران79ہزار630 لٹر ملاوٹی و ناقص دودھ موقع پر تلف کیا گیا۔ٹھوکر پر37، سندر 49، سگیاں پل 40، گجومتہ 36، بابوصابو21، اڈاپلاٹ21 اور دیگر راستوں پر 68 گاڑیوں کو چیکنگ کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ موبائل ٹیسٹنگ لیبز کی مددسے دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے۔

(جاری ہے)

ایل آرکم، پانی کی ملاوٹ اور گاڑھے پن کو بڑھانے والے اجزاء استعمال کرنے پر دودھ تلف کیاگیا۔لاہور میں داخل ہونے والی ہردودھ بردار گاڑی موبائل لیبز سے ٹیسٹ ہوکر ہی شہرمیں دودھ لا سکتی ہے۔رفاقت علی نسوآنہ نے واضح کیاکہ مسلسل کریک ڈاؤن سے ہی صوبہ بھر میں دودھ کی ملاوٹ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ شہر بھر میں موجود دوکانوں پر بھی چیکنگ مزید سخت کی جا ئے گی۔انہوںنے واضح کیاکہ ملاوٹ سے پاک پنجاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کیلئے ادارے کو ہر ممکن سہولیات سے لیس کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں