لاہور نالج پارک منصوبے میں غیر معمولی تاخیر سے لاگت میں دو سو گنا اضافہ ،منصوبے پر لاگت کا نیا تخمینہ تیار کرلیا گیا

پنجاب حکومت انفراسٹرکچر پر 10 ارب روپے خرچ کریگی،490 ارب پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت حاصل کیے جائینگے

جمعہ 27 نومبر 2020 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) لاہور نالج پارک منصوبے میں غیر معمولی تاخیر سے لاگت میں دو سو گنا اضافہ ہو گیا، پنجاب حکومت نے نالج پارک منصوبے پر لاگت کا نیا تخمینہ تیار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطا بق تحریک انصاف کی حکومت نے سابق دور حکومت کے نالج پارک منصوبے پر کام کرنے کی رضا مندی ظاہر کردی ہے جس کے لیے اب یہ منصوبہ پنجاب کی بجائے وفاقی حکومت مکمل کرے گی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس نالج پارک منصوبے پر جہاں بین الاقوامی تعلیمی اداروں کی مختلف برانچیں بنائی جانیں تھیںتو اس منصوبے کی لاگت بھی دو سو فیصد تک بڑھ گئی ہے ۔ پنجاب حکومت براہ راست منصوبے کے انفراسٹرکچر پر 10 ارب روپے خرچ کرے گی جبکہ 490 ارب پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت حاصل کیے جائیں گے ۔لاہور نالج پارک میں 100 ارب روپے کی لاگت سے تعلیمی ادارے بنائیں جائیں گے ۔کمرشل ایریا اور ٹیکنالوجی حب پر 2 سو ارب روپے سے زائد کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت نالج پارک میں 40 ارب روپے کی لاگت سے رہائشیں بھی بنائی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں