مریم صفدرعوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے قوم سے مسلسل غلط بیانی کررہی ہیں،ملک امانت علی

جمعہ 27 نومبر 2020 21:30

لاہور۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے اپنے بیان میں کہاکہ مریم صفدر کو جھوٹ بولنے پر شرم آنی چاہئے، ان کی منافقت کی سیاست ب ±ری طرح پٹ چکاہے، ملک دشمن بیانیے والوں کو جی بی کی عوام نے ایسی عبرتناک شکست دی ہے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے اور سسی شہرت حاصل کرنے کے لئے قوم سے مسلسل غلط بیانی کررہی ہیں جوکہ قابل مذمت ہے، آل شریف اور ان کے حواریوں کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں