حکومت نے عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کیلئے سکالر شپ کا اعلان کر دیا

دنیا کی 50ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے پر پی ایچ ڈی کے تمام اخراجات حکومت ادا کریگی

اتوار 29 نومبر 2020 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) پنجاب حکومت نے عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کیلئے سکالر شپ کا اعلان کر دیا، دنیا کی 50ٹاپ رینکنگ یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے پر پی ایچ ڈی کے تمام اخراجات حکومت ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فارن پی ایچ ڈی سکالر شپ پالیسی کے تحت تعلیمی کیرئیر میں کم از کم 60 فیصد نمبرز کے حامل امیدوار غیر ملکی سکالر شپ کیلئے اہل تصور کیے جائیں گے، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت امیدواروں کو پی ایچ ڈی سکالر شپ ایوارڈ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق 80 فیصد سکالر شپ سائنس اور20 فیصد سکالر شپ سوشل سائنسز میں پی ایچ ڈی کیلئے مختص کیے گئے ہیں، پنجاب حکومت 90 فیصد سکالر شپ صوبائی طلبا ء اور 10 فیصد ملک بھر سے طلبا ء کو دے گی۔ 25 مضامین میں عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کیلئے سکالر شپ دے گی،آئندہ سال کیلئے پی ایچ ڈی سکالر شپ کی تفصیلات پیف کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں