صوبائی محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ترقی کے منتظر ہیلتھ پروفیشنلز کی ریکارڈ ترقیاں، نوٹیفکیشن جاری

گریڈ18سے 19کے اسسٹنٹ پروفیسرز اور گریڈ 19سے 20میں ترقی پانے والے ایسوسی ایٹ پروفیسرز شامل ہیں

پیر 30 نومبر 2020 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پرمحکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ترقی کے منتظر ہیلتھ پروفیشنلز کی ریکارڈ ترقیاں کی ہیں۔ترقی پانے والوں میںگریڈ18سے 19کے اسسٹنٹ پروفیسرز اور گریڈ 19سے 20میں ترقی پانے والے ایسوسی ایٹ پروفیسرز شامل ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق شعبہ سرجری کے ڈاکٹر حبیب قادر، ڈاکٹر حسن محبوب تبسم، ڈاکٹر یاسین رفیع، ڈاکٹر عندلیب خانم، ڈاکٹر وسیم حیات خان، ڈاکٹر عطاء للطیف، ڈاکٹر محمد مذاکر، ڈاکٹر منور جمیل، ڈاکٹر چوہدری نوید اختر، ڈاکٹر آمنہ جاوید، ڈاکٹر نوید اختر ملک، ڈاکٹر محمد وقاص رضا، ڈاکٹر فخر حمید، ڈاکٹر محمد اکرم،ے ڈاکٹر محمد رحمن گلزار، ڈاکٹر طارق نواز اور ڈاکٹر حریت افضل کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شعبہ میڈیسن کے ڈاکٹر شاہد سرور، ڈاکٹر نگہت مجید، ڈاکٹر اکمل حسین، ڈاکٹر طاہربشیر، ڈاکٹر عمران حسن خان، ڈاکٹر خالد محمودخان، ڈاکٹر محمد نعیم افضل، ڈاکٹر عنبرین بٹ، ڈاکٹر سبین جمشید اور ڈاکٹر دُر محمد خان کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی ہے۔اسی طرح شعبہ گائنی کی ڈاکٹر ندرت سہیل، ڈاکٹر شمیلہ اعجاز منیر اور ڈاکٹر فائقہ سلیم بیگ ،شعبہ بائیو کیمسٹری کے ڈاکٹر محمد شہزاد فاروق، کمیونٹی میڈیسن کے ڈاکٹر عبدالسلام ملک، شعبہ ایناٹامی کے ڈاکٹر محمد امین، شعبہ اینستھیزیا کی ڈاکٹر عنبرین خان، شعبہ ڈائیگناسٹک آفتھامالوجی کے ڈاکٹر محمد سہیل سرور، شعبہ پیڈریٹک ہسٹوپیتھالوجی کی ڈاکٹر سمینہ زمان، شعبہ پییڈریٹک کی ڈاکٹر نذہت نورین، شعبہ آرتھوپیڈک کے ڈاکٹر فیصل مشتاق اور ڈاکٹر شجاعت حسین کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی ہے۔

اسی طرح شعبہ پلمانالوجی کے ڈاکٹر سلمان ایاز، ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈاکٹر انجم نوید ، شعبہ پیتھالوجی کے ڈاکٹر سجادحیدر، ڈاکٹر منیزہ ناطق اور ڈاکٹر عبدالستار ، شعبہ آفتھامالوجی کے ڈاکٹر قاسم لطیف ، ڈاکٹر سید احمر حسین اور ڈاکٹر خواجہ محسن احسان کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی ہے اورشعبہ فیزیالوجی کی ڈاکٹر نائمہ شکیل، ڈاکٹر قمر محبوب اور ڈاکٹر محمد شاہد شکیل، شعبہ بائیوکیمسٹری کی ڈاکٹر تہمینہ قمر، ڈاکٹر زنیرہ کنول، ڈاکٹر نورالعین، ڈاکٹر سید فیصل حسن، ڈاکٹر محمد نوید اور نازش محبوب ، شعبہ پیتھالوجی کی ڈاکٹر عالیہ امین، ڈاکٹر اطہر، ڈاکٹر رانا خالد محمود اور ڈاکٹر منور حسین کو گریڈ 19میں ترقی دے دی گئی ہے۔

سیکرٹری محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل اعوان نے ترقی پانے والے ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں