پاک فوج کے ہر سپاہی پر پوری قوم کو فخر ہے :سمیرا ساہی

پیر 30 نومبر 2020 20:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ پاک فوج کے ہر سپاہی پر پوری قوم کو فخر ہے ،ملکی امن کے پیچھے جوانوں کی قربانیاں ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا اہم کردار ہے،پاک فوج میدان جنگ میں کسی بھی وقت بھارتی فوج کو شکست دے سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹی وی پر بیٹھ کر جنرل سنی دیول کی طرح پتلونیں اتروانے کی دھمکیاں دینا آسان ہے،میدانو ں میںگھس کر مارنے کی باتیں بھی صرف فلموں میں ہوتی ہیں۔

درحقیقت پاک فوج کسی بھی وقت میدان جنگ میں بھارتی فوج کی پتلون اتارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ ہمارے فوجی جوانوں نے اسلامی تعلیمات اور جنیوا کنونشن کے مجوزہ قوانین کے تحت ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے واگزار کرایا، یہی پیشہ ورانہ وقار اور فرض شناسی پاک فوج کا خاصہ ہے۔ بھار ت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اسے اینٹ کاجواب پتھر سے دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں