اپوز یشن جماعتو ں کی غنڈہ گر دی بردا شت نہیں کر ینگے :نوید شر یف

پی ڈی ایم کی فوج نے ہنگامہ آرائی کرکے اپنی قیادت کے مفاد کو مزید عوام کے سامنے بے نقاب کردیا

پیر 30 نومبر 2020 20:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) ایڈوائزمنسٹری اوورسیز، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نوید شر یف نے کہا ہے کہ اپوز یشن جماعتو ں کی غنڈہ گر دی بردا شت نہیں کر ینگے، پی ڈی ایم کی فوج نے ہنگامہ آرائی کرکے اپنی قیادت کے مفاد کو مزید عوام کے سامنے بے نقاب کردیا، مریم اور بلاول زرداری ابو پھوپھی چچا کو بچانے کیلئے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے کارکنان نے ملتان جلسہ گاہ میں ہنگامہ آرائی کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے پنجاب حکومت پی ڈی ایم کے گلو بٹو کے خلاف سخت ایکشن لے ایک جانب بلاول زرداری اپنے گھر کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کی کورونا منفی کی رپورٹ مانگتے ہیں تو دوسری جانب عوام کو کرونا سے مرنے کے لیے جلسوں میں دعوت دیتے ہیں،عمران خان کو بلیک میل کرنے کی سو چ رکھنے والے احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں حکومتی اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں