سینئر صحافی،کالم نویس اوردانشور عبد القادر حسن کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیاگیا

منگل 1 دسمبر 2020 12:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سینئر صحافی،کالم نویس اوردانشور عبد القادر حسن کو نماز جنازہ کی ا دائیگی کے بعد آبائی علاقے کھوڑہ ضلع خوشاب میں سپرد خاک کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

کالم نگار عبدالقادر حسن کی نماز جنازہ لاہور ڈیفنس فیز ون کی جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں ان کے عزیز وا قارب اورصحافیوںسمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامو ر شخصیات نے شرکت کی ۔عبدالقادر حسن مختلف قومی اخبارات کے ساتھ منسلک رہے اور ان کے لئے کالم لکھتے رہے ہیں ،مرحوم روزنامہ ’’امروز ‘‘کے مدیر بھی رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں