ملک میں مر یض بچے مخیرحضرات کی تو جہ کے مستحق ہیں ‘رائوعابد علی واجد

منگل 1 دسمبر 2020 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ ملک میں مر یض بچے مخیر حضرات کی تو جہ کے مستحق ہیں، تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے نوجوان رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات دیں، خون کی اس موذی بیماری کا شکار ان بچوں کی زندگیاں بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے مقامی یونیور سٹی کے طلباء کے وفد سے گفتگوکر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ بیشتر ہسپتال اور بلڈ بینکس خون کی کمی کاشکار ہیں، رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات میں بھی واضح طور پر کمی آچکی ہے جس وجہ سے ملک بھر میں تھیلیسیمیا کے شکار ہزاروں بچوں کی زندگیوں کے لئے خطرات بڑھ چکے ہیں،تھیلیسیمیا کے مریضوں کو بار بار خون کی ضرورت پڑتی ہے۔اس وقت پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ بچے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں جن کے لیے دو لاکھ خون کی بوتلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ عوام الناس بالخصوص نوجوان اس ناگہانی صورتحال میں خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ کریں تاکہ ان معصوم بچوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں