اقبال ٹائون ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

منگل 1 دسمبر 2020 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) ایس پی کیپٹن(ر) محمد اجمل کی قیادت میںاقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے گذشتہ ہفتہ کے دوران اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث119ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے قبضہ سی50 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب62اشتہار ی ،عادی و عدالتی مجرمان گرفتارکئے گئے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 09پسٹلزاوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی14منشیات فروشوں کے قبضہ سی01کلو800گرام چرس اور87لٹر شراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوںکے خلاف کارروائی کے دوران 18 ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر15ملزمان گرفتار کئے گئی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں