جماعت اسلامی رہنمائوں کا صحافی و کالم نگار عبدالقادر حسن کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

منگل دسمبر 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر رہنماؤں نے نامور صحافی و کالم نگار عبدالقادر حسن کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعاکی ہے۔

(جاری ہے)

منصورہ سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے قائدین نے عبدالقادر حسن کی صحافیانہ خدمات پر انہیںزبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں صبر جمیل دے

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments