ْموجودہ حالات میں عمران خان ہی واحد آپشن ،2023ء کے بعدبھی یہی تسلسل رہیگا‘ جمشید اقبال چیمہ

اتحادی روٹھ بھی جاتے ہیں اور مان بھی جاتے ہیں، اپوزیشن بغلیں بجابجا کر ہلکان نہ ہو ‘ سیکرٹری جنرل انصا ف ویلفیئر ونگ

بدھ 2 دسمبر 2020 11:59

ْموجودہ حالات میں عمران خان ہی واحد آپشن ،2023ء کے بعدبھی یہی تسلسل رہیگا‘ جمشید اقبال چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) )انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کیلئے وزیر اعظم عمران خان ہی واحد آپشن ہیں اور انشا اللہ 2023ء کے عام انتخابات کے بعدبھی یہی تسلسل رہے گا ،اپوزیشن ہلکان ہو جائے گی لیکن اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گی ، موجودہ حکومت نے 80فیصد قرضہ مسلم لیگ (ن) کے دور کے مہنگے قرضے اتارنے کیلئے لیا ہے اور اعدادوشمار پر کوئی بھی لیگی رہنما جب چاہے مناظرہ کرلے۔

حلقہ این اے 127کے رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم بالکل میثاق معیشت کے حق میںہیں لیکن اپوزیشن پہلے بتائے جس طرح میثاق جمہوریت کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا گیا میثاق معیشت کابھی اسی طرح استعمال ہوگا ، میرے لئے خیال میں اپوزیشن میثاق معیشت کی جانب سے کوئی پیشرفت نہیں کرے گی کیونکہ ہماری جانب سے ملک و قوم کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی جس پر یہ کبھی رضا مند نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بتا دے ان کے پاس کیا فارمولہ ہے کہ نئے انتخابات کے بعد جسے کورونا وائرس سے نمٹنے اور معیشت کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے آزمائے گی ۔ اپوزیشن کے پاس ملک و قوم کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں بلکہ اپنی سیاست چمکانے کے لئے بیان بازی کی جارہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں