پی ڈی ایم قیاد ت اقتدار کی دوری سے پا گل ہو چکی ہے‘سمیرا ساہی

عوام کو صاف پانی ، تعلیم اور صحت کی فراہمی اتحادی حکومت کی ترجیحات ہیں‘رہنما (ق) لیگ

بدھ 2 دسمبر 2020 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم قیاد ت اقتدار کی دوری سے پا گل ہو چکی ہے،سابقہ دور حکومت میں عوام کی فلاح و بہبود سے زیادہ اپنی انا کی تسکین کے منصوبے مکمل کئے گئے، عوام کو صاف پانی ، تعلیم اور صحت کی فراہمی اتحادی حکومت کی ترجیحات ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سب سے پہلے انسانوں پر خرچ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اس کے ساتھ انفرا سٹر اکچر پر بھی توجہ دی جارہی ہے، مسلم لیگ(ق) اور بزدار حکومت میں کوئی اختلا ف نہیں اپوز یشن جماعتو ں کی لیڈر شپ جھو ٹ بولنے کی عاد ت کوختم کرنے کی کو شش کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ پنجاب میں اتحادی حکومت عوامی فلاحی منصو بو ں پر تر جیح بنیاد پر کام کررہی ہے ملکی تر قی دیکھ کواپوز یشن جما عتیں اپنی سیا سی بقا ء کیلئے فکرمند ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں