وزیر اعظم سے استعفے ، قبل از وقت انتخابات کی خواہش اپوزیشن کے سینے میں ہی دم توڑ جائیگی‘ مسرت جمشید چیمہ

حکومت کو چلے ہوئے کارتوسوں اورکرپشن زدہ اپوزیشن کی ’’اُٹھک بیٹھک ‘‘سے ہرگزخطرہ نہیں ‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

بدھ 2 دسمبر 2020 15:12

وزیر اعظم سے استعفے ، قبل از وقت انتخابات کی خواہش اپوزیشن کے سینے میں ہی دم توڑ جائیگی‘ مسرت جمشید چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دوکا نعرہ لگانے والوں کو وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے شرم آنی چاہیے، وزیر اعظم سے استعفے ، قبل از وقت انتخابات کی خواہش اپوزیشن کے سینے میں ہی دم توڑ جائے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم صفدر اور نواز شریف کی سازشیں پی ڈی ایم کے رہنمائوں پر بھی آشکار ہو رہی ہیںاور اب انہیں کوئی اپنا کندھا پیش نہیں کر ے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چلے ہوئے کارتوسوں اورکرپشن زدہ اپوزیشن کی ’’اُٹھک بیٹھک ‘‘سے ہرگزخطرہ نہیں بلکہ اس وقت اپوزیشن اپنی فیس سیونگ کے لئے کورونا وائرس کے باوجود سڑکوں پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کامیابی اپوزیشن پر بجلی بن کر گر رہی ہے اور یہ سلسلہ 2023اور اس کے بعد بھی جاری و ساری رہے گا۔اپوزیشن کی مشق تاریکی میں ڈوبی ہوئی اپنی سیاست کو بچانے کے حربے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں