پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کیچپ فیکٹری،آئسکریم پروڈکشن یونٹ اور ملک شاپس پر چھاپے

چونگی امرسدھو پرٹماٹر کے بغیر کیمیکل سے جعلی کیچپ تیار کرنے پر پروڈکشن یونٹ ،ملک شاپس اور آئیسکریم یونٹ سر بمہر

بدھ 2 دسمبر 2020 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کیچپ فیکٹری،آئسکریم پروڈکشن یونٹ اور ملک شاپس پر چھاپے ،چونگی امرسدھو پرٹماٹر کے بغیر کیمیکل سے جعلی کیچپ تیار کرنے پر پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق سٹارچ،مصنوئی فلیورز اور کھلے رنگو ں سے جعلی کیچپ تیار کرنے پر پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اورتیار جعلی کیچپ ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھی پائی گئی۔موقع پر کیے ٹیسٹ فیل ہونے پر غوثیہ ملک شاپ گلبرگ اورفرید کالونی میں بلال ملک شاپ کو سیل کیاگیا۔چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول کی بنا ء پرگلبرگ میں مانولو گیلاٹوآئس کریم یونٹ کو بھی سربمہرکیاگیا۔نامکمل لیبلنگ،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور غیر معیاری سٹوریج کی بناء پر کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں