حضرت بابا موج دریا بخاریؒاورحضرت سید عبدالرزاق المعروف بابا شاہ چراغ کے سالانہ عرس مبارک تقریبات کا آغاز

بدھ 2 دسمبر 2020 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام حضرت با با موج دریا بخاریؒ کے 458ویں سالانہ عرس مبارک اور حضرت سید عبدالرزاق المعروف بابا شاہ چراغ کے سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغازڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طاہر رضابخای نے دربار پر چادرپوشی و چادر گل پوشی چڑھا کر کیا۔اس موقع پر زونل ناظم اوقاف لاہور ،منیجر اوقاف سرکل نمبر2لاہور سمیت دیگر زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کریں کی اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

عرس مبارک کی تقریبات تین یوم تک جاری رہیں گی۔اس موقع پرانہوںنے کہا کہ صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ،صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا گیااور معاشرتی تحفظات اور سوشل سیکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔

(جاری ہے)

دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اسی سے دُکھی انسانیت کو سکون اور روادانہ فلاحی معاشرے کی منزل میسر آسکی گی ۔ دونوںعرس مبارک کے موقع پر زائرین کے لیے وسیع لنگراور سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں