کئی دہائیوں تک لوٹ مار مچانے والا ٹولہ اپنے سیاسی انجام کو پہنچ چکا ،غلام محی الدین دیوان

بدھ 2 دسمبر 2020 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان کہاکہ کئی دہائیوں تک لوٹ مار مچانے والا ٹولہ اپنے سیاسی انجام کو پہنچ چکا ہے ، کرپٹ اور بددیانت ، منافق ٹولہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا، انہیں جمہوریت نہیں اپنی چوری بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے ، جلسوں میں صرف پانامہ رانی کا فوٹوشوٹ ہو رہا ہے، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ن لیگ کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہی لیکن عوام کے لئے دھیلے کا کام نہیں کیا، ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں مال اکٹھا کیا گیا، پی ڈی ایم جماعتیں ایک دوسر ے کی چوری بچانے کے لئے اکٹھی ہیں انہیں ملک وقوم کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، کرپٹ مافیا کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا، تحریک انصاف کی حکومت نے تمام بحرانوں کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ے، چور ٹولے کی چوری پکڑی جا چکی ہے اسی لئے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، پی ڈی ایم عوام سے کھلی دشمنی پر اترآئی ہے ، جلسے جلوسوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں