کوئٹہ،مسلط وفاقی حکومت کی طرح بلوچستان میں بھی عام انتخابا ت سے ایک دن قبل ٹھپے لگاکرمن پسند افرا دکو سلیکٹ کیاگیا ،سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی

بدھ 2 دسمبر 2020 23:41

لاہور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) نیشنل پارٹی اور پی ڈی ایم کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ مسلط وفاقی حکومت کی طرح بلوچستان میں بھی عام انتخابا ت سے ایک دن قبل ٹھپے لگاکرمن پسند افرا دکو سلیکٹ کیاگیا جس سے ثابت ہوتاہے کہ الیکشن میں اس انداز سے دھاندلی کی گئی اڑھائی سال میں تبدیلی سرکار سے لوگ اتنے تنگ آچکے ہیں کہ اب 22کروڑ عوام فوری طورپر مسلط نااہل حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں جس کی واضح مثال پی ایم ڈی کے زیراہتمام ملک بھر میں ہونے والے پانچ کامیاب جلسے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے بدھ کو لاہور میں پی ڈی ایم کے رہنمائوں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری رانا ثنا اللہ ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بے روزگاری بدامنی مہنگائی اورناقص پالیسیوں کے باعث عوام بدحال ہوچکے ہیں مزدورطبقہ نان شبینہ کیلئے بھی محتاج ہے بلوچستان میں توروزاول سے ناانصافیوں کاسلسلہ جاری ہے حیات بلوچ کا واقعہ انہی منفی پالیسیوں کا تسلسل ہے آج بھی بلوچستان سے لوگوں کالاپتہ اورمسخ لاشیں ملنا المیہ ہے انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی جدوجہد ملک میں آئین کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی آزادعدلیہ اور میڈیا کیلئیہے ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں جس کے ذریعے منتخب ہونے والے حقیقی نمائندے ہی موجودہ مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںسلیکشن سے آنے والے نمائندوں کی نااہلی کی سزاعوام بھگت رہی ہے ملک کو ترقی یافتہ اور22کروڑعوام کو خوشحال بنانے کیلئے شفاف انتخابات ناگزیر ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں